13 مئی، 2018، 5:43 PM

ہندوستانی حکام نے اردو کے معروف شاعر کی بیٹی کو واپس پاکستان بھیج دیا

ہندوستانی حکام نے اردو کے معروف شاعر کی بیٹی کو واپس پاکستان بھیج دیا

ہندوستانی حکومت نے اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی 72 سالہ صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو واپس پاکستان بھیج دیا منیزہ ہاشمی کو دہلی میں منعقد ایشیا میڈيا سمٹ میں مدعو کیا گيا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی 72 سالہ صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو واپس پاکستان بھیج دیا منیزہ ہاشمی کو دہلی میں منعقد ایشیا میڈيا سمٹ میں مدعو کیا گيا تھا۔لیکن جب وہ  ہندوستان پہنچ گئیں تو انہیں تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا بلکہ انہیں ہوٹل میں بھی رکنے نہیں دیا گیا اور واپس پاکستان بھجوادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں 15 واں ایشیا میڈیا سمٹ میں منیزہ ہاشمی کو بطور سپیکر مدعو کیا گیا تھا۔ یہ ایونٹ بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جو نئی دلی میں 10 سے 12 مئی کے دوران جاری رہا۔ منیزہ ہاشمی بھارت پہنچیں تو مودی سرکار نے ایونٹ کے آرگنائزرز کو حکم دیا کہ انہیں سمٹ میں شریک نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں ہوٹل میں قیام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ منیزہ ہاشمی جو کہ نئی دلی پہنچ چکی تھیں ان کیلئے ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر متبادل رہائش کا بندوبست کیا گیا اور اگلی صبح انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

News ID 1880690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha